اسلام آباد : (جاگو پاکستان) قومی ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ ٹیم
کے کپتان بابر اعظم کی سالگرہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ۔
جاگو پاکستان تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے معروف بلے باز بابر اعظم آج اپنی 26 ویں سالگرہ منا رہے ہیں ، اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ " بابر اعظم " اور " ہیپی برتھ ڈے بابر" ٹاپ ٹرینڈ چل رہا ہے ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے بھی ٹوئٹر پر بابر اعظم کو" بوبی" مخاطب کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

0 Comments