Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج



اسلام آباد : (جاگو پاکستان) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور نائب صدر مریم نواز شریف کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے خلاف گوجرانوالہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں بغاوت کی دفعات بھی شامل ہیں۔

لیگی رہنما کے خلاف گوجرانوالہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے کے ایس ایچ او کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس مقدمے میں مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) عمران خالد بٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے 2 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں لیگی ایم پی اے عمران خالد بٹ کی رہائش گاہ پر مشاورتی اجلاس میں تقریر کی تھی۔ محمد صفدر کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم بھی تشکیل دیدی گئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments