Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

وزیراعلیٰ کا ریسکیو عملے کے تمام جائز مطالبات حل کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد : (جاگو پاکستان)  وزیر اعلی پنجاب نے ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے ملازمین کے تمام جائز مطالبات پورے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں ریسکیو اسٹیشن کا افتتاح کیا،اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار عثمان بزدار نے کہا کہ لاہور میں بائیس ریسکیو اسٹیشن کام کر رہے ہیں اور صوبے بھر میں تحصیل لیول تک ریسکیو کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملک کے تمام صوبوں میں ریسکیو کے قیام کے لیے پنجاب حکومت معاونت کرے گی،جس طرح ریسکیو عوام کی خدمت کر رہا ہے امید ہے کہ دوسرے ادارے بھی کریں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ریسکیو سروس اسٹرکچر کی تکمیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے جلد نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا،ریسکیو واحد ادارہ جس پر ہمیں سب سے زیادہ رشک ہے۔

اس کے علاوہ وزیراعلی عثمان بزدار نے شہر کے دیگر علاقوں میں بھی ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے پانچ اسٹیشن کا افتتاح کیا،تقریب میں سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان، وزیر قانون راجہ بشارت بھی شریک تھے۔


Post a Comment

0 Comments