Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

مروہ کے والدین کوشو میں مدعو کرنے پر سیمی راحیل کا سخت ردعمل



اسلام آباد : (جاگو پاکستان) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے نجی ٹی وی کے ایک مارننگ شو میں میزبان اداکارہ ندا یاسر کی جانب سے کراچی میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 5 سالہ مروہ کے والدین  کو پروگرام میں مدعو کرنے پرسخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو کی میزبان اداکارہ ندا یاسر نے کراچی میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 5 سالہ مروہ کے والدین کو پروگرام میں بلا کر زیادتی کے افسوسناک واقعے سے متعلق متعدد سوالات کیے۔

ندا یاسر نے اپنے پروگرام میں معروف سماجی کارکن صارم برنی اور ایک قانون دان کو بھی بلایا۔ پروگرام کے دوران ندا یاسر نے واقعے سے متعلق والدین سے سوالات کئے جس پرننھی مروہ کی دادی زار و قطار رونے لگیں۔ جس پر اداکارہ سیمی راحیل نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے پیمرا سے شو کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔



سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں اداکارہ نے شو کی ایک تصور شئیر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ایک مارننگ شو میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی پانچ سال کی بچی کے والدین کو فون کرنا،ان سے تفصیل سے سوال کرنا۔ آپ اس طرح کیسے کر سکتے ہیں آپ کتنے غیرانسانی اور بے حس ہوسکتے ہیں؟

انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ  ٹی آر پی حاصل کرنے کے لئے آپ اس طرح لوگوں کے درد کو کم کرتے ہیں ؟

اداکارہ نے لکھا کہ اس طرح کے قابل رحم سلوک پرچینل اور شو سے منسلک سب افراد کو شرم آنی چاہئے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں پیمرا کو چینل کی اس حرکت پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ میں اس میڈیا کا حصہ ہوں۔


Post a Comment

0 Comments