
اسلام آباد : (جاگو پاکستان) اسلام آباد ہائی کورٹ نے امریکی خاتون شہری سنتھیاڈی رچی کوفوری ملک بدری سے روکتے ہوئے وزارت داخلہ ، ڈی جی ایف آئی اے اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں امریکی شہری سنتھیارچی کی وزارت داخلہ کے احکامات کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی ، وکیل سنتھیارچی عمران فیروزنے عدالت کو بتایا کہ ویزے میں توسیع نہ کئے جانے کی وجوہات بیان نہیں کی گئیں ۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ روزانہ بہت شہریوں کے ویزے مستردکئے جاتے ہیں ، وجوہات بیان کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ، ویزہ بنیادی حق نہیں یہ ایک استحقاق ہوتا ہے ۔ آزادی اظہاررائے کاحق غیر محدود نہیں ہوتا،آئین کے مطابق اس کی بھی حد ہوتی ہے ، عدالت نے استفسار کیا آپ کی ویزے کے علاوہ کوئی اورشکایات ہے؟جس پر وکیل سنتھیارچی نے کہا کہ 2 درخواستیں ایف آئی اے میں زیرالتواہیں ۔
0 Comments