Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

ہانگ کانگ میں انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف مظاہرہ

 اسلام آباد : (جاگو پاکستان)  ہانگ کانگ میں انتخابات کو ملتوی کیے جانے کے خلاف   شہری سڑکوں پر آگئے اور احتجاجی مظاہر کیا  جبکہ پولیس نے تقریبا 300 مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بڑی تعداد میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔ وہ انتخابات میں تاخیر کیے جانے سے ناراض تھے۔ پولیس نے حکومت مخالف مظاہروں کے دوران تقریبا 300 مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔محکمہ پولیس نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا کہ بیشتر مظاہرین کوغیر قانونی طورپر جمع ہونے کے الزام کے تحت حراست میں لیا گیا ۔ادھرحکومت کے ناقدین کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ کی چین نواز انتظامیہ دراصل اقتدار پر اپنی گرفت مزید مضبوط کرنا چاہتی ہے۔

جمہوریت نواز اپوزیشن کو امید ہے کہ اگر بروقت انتخابات کرائے جائیں تو وہ ہانگ کانگ لیجس لیٹیو کاونسل میں متعدد سیٹیں جیت سکتی ہے۔کونسل کی نصف سیٹوں کے لیے براہ راست انتخابات ہوتے ہیں۔ دیگر نصف سیٹوں پر بالعموم ایسے افراد کو نامزد کیا جاتا ہے جو چینی حکومت کے وفادار ہیں۔خیال رہے کہ ہانگ کانگ میں نئے سکیورٹی قانون کے نفاذ کے بعد سے متعدد مظاہرے ہوچکے ہیں۔ اس نئے سکیورٹی قانون کے نفاذ کے بعد متعدد ملکوں نے ہانگ کانگ کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات ختم کرلیے ہیں۔


Post a Comment

0 Comments