
اسلام آباد : (جاگو پاکستان) پاک فضائیہ کے شہیدوں اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج ملک بھر میں یوم فضائیہ انتہائی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔
پاکستانی فضائیہ کا شمار دنیا کی بہترین فضائی فورسز میں ہوتا ہے، اسی فورس کے جانبازوں نے 1965 کی جنگ میں وطن عزیز کی حفاظت کے لیے جرأت و بہادری کی لازوال داستانیں رقم کیں۔سات ستمبر کو یوم فضائیہ کے موقع پر نشان حیدر پانے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر شہید راشد منہاس کی قبر پر ان کے عزیزواقارب اور فضائیہ کے افسران نے حاضری دی۔شہید پائلٹ راشد منہاش نشان حیدر کے مزار پر فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے سلامی بھی دی ۔انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والی مثالوں سے بھری ہوئی ہے۔ مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
0 Comments