Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار


اسلام آباد : (جاگو پاکستان) پاکستان پیپلز پارٹی نے مہنگائی اورادویات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے اسے حکومت کی نااہلی قرار دیا ہے۔


تفصیلا ت کے مطابق اسلام آباد میں نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو دن پہلے زندگی بچانے کی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا،ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرایا گیا اور کل یوٹیلٹی اسٹور اشیا کی قیمتوں اضافہ کیا گیا۔

شیری رحمان  نے کہا کہ ساتھ ساتھ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 62 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ہے،پورا ملک گیس اور بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ میں مبتلا ہے اور تباہی سرکار آئے دن قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہے اور ہر روز منی بجٹ پیش کر رہی ہے،حکومت کے پاس کوئی جواب اور حل نہیں۔

پیپلز پارٹی سینیٹر کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور قیمتوں کی سونامی سے لوگوں کی کمر ٹوٹ کچی،دو سال میں ثابت ہو چکا یہ حکومت عوام پر بوجھ ہے،کبھی پی آئی اے، کبھی پی ایم ڈی سی تو کبھی کبھی پی ٹی ڈی سے کے ملازمین کو بیروزگار کیا جاتا ہے اب ہمیں ہی لوگوں کے حقوق کا علم اٹھانا ہوگا۔

Post a Comment

0 Comments