Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

منڈی بہاءالدین: پولیس کانسٹیبل ڈنڈوں کے وار سے جاں بحق


اسلام آباد : (جاگو پاکستان) منڈی بہاءالدین میں 2 بھائیوں کے جھگڑے کی اطلاع پر موقع پر پہنچنے والا نوجوان پولیس  
کانسٹیبل ڈنڈوں کے وار سے جاں بحق ہوگیا۔

واقع منڈی بہاءالدین کے علاقہ سوہاوہ میں پیش آیا جہاں 
وقاص وائرلیس کنڑول کی 15 پر کال چلنے پر نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچا تھا۔

ایس پی طارق سکھیرا کے مطابق پولیس نے کال رسپانڈ کی، جب وہاں پہنچے تو قمر اور اس کے بھائی ذوالفقار کا جھگڑا چل رہا تھا۔ اسی دوران قمر کے ہاتھ میں موجود ڈنڈا پولیس کانسٹیبل کے سر پر لگا۔

جاں بحق کانسٹیبل تھانہ کٹھیالہ شیخاں میں تعینات تھا اور اس کی 6 ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔

پولیس نے قمر نامی ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔


Post a Comment

0 Comments