Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

سعودی عرب، جازان میں گلِ یاسمین پودے کی وسیع پیمانے پر کاشت

اسلام آباد : (جاگو پاکستان)  سعودی عرب کے جنوبی علاقوں بالخصوص جازان میں عربی گل یاسمین کی کاشت مقامی آبادی کا پسندیدہ زرعی مشغلہ ہے۔کثیرالمقاصد گل یاسمین کی کاشت کا سیزن دوبارہ شروع ہو چکا ہے اور سعودی عرب جے جنوبی علاقے جازان میں اس کی بڑے پیمانے پر کاشت کی جا رہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عربی یاسمین پودے کو کئی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ سال بھر تازہ رہنے والے اس پودے کی سب سے بڑی خصوصیت اس کا عطر بیز پھول ہے جسے سماجی، سرکاری اور نجی تقریبات میں بہ کثرت استعمال کیا جاتا ہے۔ جازان کی آبادی کا ایک بڑا حصہ اس کی کاشت سے جڑا ہے اور اسے ذریعہ معاش کے طور پر اپنائے ہوئے ہے۔ مقامی سطح پر اس پودے کو'فل' کا نام دیا جاتا ہے۔ پوری دنیا میں یہ پودا 10 ماہ تک کاشت کیا جاتا ہے۔جازان کوفل کی کاشت کا مرکز قرار دیا جاتا ہے۔

'فل' سے نہ صرف پھول حاصل کیے جاتے ہیں بلکہ اس سے عطریات، صابن، حتی کہ چائے اور دیگر مشروبات میں استعمال کیا جاتا ہے۔ بعض حکیم اس پودے کے پتوں کو مختلف ہربل ادویات کی تیاری میں بھی استعمال کرتے ہیں۔اس بار سعودی عرب کی وزارت زراعت نے فل کی کاشت پر زیادہ توجہ دی ہے اور فل کی کاشت کے لیے الواعدنامی پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔ یہ پروگرام مملکت کی تعمیرو ترقی کے پروگرام ویژن 2030 کے اہداف کا حصہ ہے۔ محکمہ زراعت نے جدید خطوط پر فل کی کاشت شروع کی ہے۔ مقامی کسانوں کو اس کی کاشت کے لیے زیادہ سے زیادہ مراعات اور سہولیات دی جا رہی ہیں۔


Post a Comment

0 Comments