
اسلام آباد : (جاگو پاکستان) سربراہ لاہور پولیس محمد عمر شیخ کا ٹریفک وائیلیشن پر چالان کردیا گیا۔ ٹریفک وارڈن نے کینٹ میں بغیر سیٹ بلیٹ پہننے اور فون سننے پر پانچ سو کا چالان کردیا۔
ترجمان پولیس رانا عارف کے مطابق سربراہ لاہور پولیس محمد عمر شیخ کا صبح سویرے ٹریفک سیکٹر کینٹ کا وزٹ کیا اور تھانہ شمالی چھاونی کو چیک کیا سی سی پی او لاہور نے پرائیویٹ گاڑی میں ٹریفک ڈیوٹی کو چیک کرنے اوروارڈنز کی کارکردگی جانچنے کےلئے جان بوجھ کر سیٹ بیلٹ اور موبائل فون کی وائیلشن کی۔
ترجمان پولیس کے مطابق سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے وائیلشن پر چالان کروایا اور ان لائن ادائیگی بھی کر دی۔ سی سی پی او لاہور نے ایمانداری سے ڈیوٹی کرنے پر وارڈن خرم سمیت تین وارڈنز کو تعریفی سند اور نقد انعام کا اعلان کیا۔
ٹریفک وارڈنز کی طرف سے تین اہلکاروں کو کلاس ون سرٹیفکیٹ دینے کا بھی اعلان کیا۔ چالان کروانے کے بعد سی سی پی او محمد عمر شیخ عام سائل کی طرح تھانہ شمالی چھاؤنی پہنچ گئے پولیس کا فرسٹ رسپانس چیک کرنے کیلئے موٹرسائیکل چوری کی درخواست دی اور فوری راہنمائی اور درخواست موصول کرنے پر اہلکاروں کو شاباش دی۔
سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے تھانہ شمالی چھاؤنی کا جائزہ لیا اور ریکارڈ بھی چیک کیا ایس ایچ او اور ڈی ایس پی سے کرائم کی صورتحال پر بریفنگ لی قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، اشتہاریوں بارے استفسار بھی کیا۔
محمد عمر شیخ کا ڈی ایس پی کو اشتہاریوں کےخلاف کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ پولیس کا کام سروس ڈلیوری، شہریوں کی دادرسی ہے۔ شہریوں کےلئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کیں جائیں۔
0 Comments