Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

حکومت نے عوام کو بڑے ریلیف سے محروم کردیا


اسلام آباد : (جاگو پاکستان)  حکومت نے عوام کو بڑے ریلیف سے محروم کردیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے 16ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کیلئے فی لیٹر پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 21 روپے 70 پیسے سے بڑھا کر 27 روپے 99 پیسے کردی ہے، جس کی وجہ سے عوام کو بڑا ریلیف نہ مل سکا جبکہ ڈیزل پر عائد پیٹرولیم لیوی کو  21 روپے 88 پیسے سے بڑھا کر 29 روپے 95 پیسے کر دیا گیا ہے۔

مٹی کے تیل پر لیوی 4 روپے 29 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل پر 4 روپے فی لیٹر بڑھائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم لیوی برقرار رکھنے سے ڈیزل 9 روپے 44 پیسے، مٹی کا تیل 5 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل 4 روپے 68 پیسے سستا ہو سکتا تھا۔

Post a Comment

0 Comments