Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

سمندرپار پاکستانی زراعت میں سرمایہ کاری کریں، فواد چودھری


اسلام آباد : (جاگو پاکستان)  وفاقی وزیر برائے سائس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانی 

زراعت کے شعبے اور مصنوعات پر سرمایہ کار کریں۔

 

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانی اگر لائیو اسٹاک میں سرمایہ کاری کریں تو ہم ان کہ معاونت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اداروں میں اصلاحات کا مقصد آگے بڑھنا ہے، دنیا نے ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی حاصل کی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ زراعت پاکستان کی آمدنی کا بہترین ذریعہ ہے، زراعت، کیمکل اور مشینری میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں، ٹیکنالوجی سے ہی ہم معیشت کو بہتر کرسکتے ہیں۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک نے ٹیکنالوجی اور بائیو ٹیکنالوجی کو فروغ دیا، ہمیں بائیو ٹیکنالوجی، سٹینڈرڈائزیشن اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ حلال مصنوعات 1 عشاریہ 27 کھرب کی صنعت ہے، سعودی عرب، ملیشیاء اور یو اے ای حلال مصنوعات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ 18 ویں ترمیم میں ملک کو جو بھگتنا پڑا اس پر سائنس و ٹیکنالوجی کو کم ہی فرق پڑا۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ جن ممالک نے کاروبار کی کوشش کی وہ تباہ ہوئے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کی جانب سے ہمیں کوئی تعاون نہیں مل رہا، پنجاب اور سندھ سے ہمیں تعاون کی ضرورت ہے۔

Post a Comment

0 Comments