Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کی لاہور میں نکاسی آب کا کام جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد : (جاگو پاکستان)  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بغیر پروٹوکول شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے شہر میں نکاسی آب کا کام جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بارش کے دوران مال روڈ، ڈیوس روڈ، شملہ پہاڑی، لارنس روڈ اور دیگر علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لارنس روڈ پر انڈر گراؤنڈ واٹر اسٹوریج اور نکاسی آب کیلئے کیے جانے والے اقدامات کا مشاہدہ کیا۔

سردار عثمان بزدار نے نکاسی آب کیلئے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نکاسی آب کیلئے تمام تر وسائل اور مشینری بروئے کار لائی جائے۔ انتظامی افسرا ن اور واسا حکام نکاسی آب مکمل ہونے تک فیلڈ میں خود موجود رہیں۔ بارش کے دوران سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس مستعدی سے کام کرے۔ میں عوام سے ہوں اور عوام کی مشکلات کے جلد ازالے کیلئے انتظامیہ کو متحرک کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انڈر گراؤنڈ واٹر اسٹوریج کے ذریعے بارش کے پانی کو محفوظ کیا جارہا ہے۔ لاہور میں ایسے مزید انڈر گراؤنڈ واٹر اسٹوریج بنائیں گے۔ شدید بارش سے شہریوں کیلئے پیدا ہونے والی تکلیف کو خود محسوس کیا ہے۔ میں اس مشکل صورتحال میں اپنے شہریوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔

سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ نکاسی آب کو جلد سے جلد یقینی بنایا جائے گا۔ شہریوں کی مشکلات کا جلد ازالہ کیا جائے گا۔


Post a Comment

0 Comments