Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

ڈی آئی جی ٹریننگ کراچی کی اسلام آباد رہائش گاہ میں چوری




اسلام آباد : (جاگو پاکستان)  ڈی آئی جی ٹریننگز کراچی ناصر آفتاب کے اسلام آباد میں واقع گھر میں چوری کی واردات ہوئی ہے۔

 

اسلام آباد میں چوریاں اور ڈاکے بڑھنے لگے ہیں اور ڈی آئی جی ٹریننگ کراچی ناصر آفتاب کا گھر بھی محفوظ نہ رہا۔


ڈاکو جی ٹین میں ان کے گھر سے گولڈ میڈل اور دیگر قیمتی اشیا لے کر فرار ہو گئے۔ جی الیون فور میں ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر30 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات، پاؤنڈز اور موبائل فون لے گئے۔

ڈاکو بیرون ملک سے آئی خاتون سے برطانوی پاؤنڈز، موبائل فونز بھی لوٹ کر لے گئے۔ ڈی آئی جی ناصر آفتاب کا گھر تھانہ رمنا کی حدود میں واقق سیکٹر جی ٹین میں ہے۔

ناصر آفتاب کا کہنا ہے کہ کراچی سے اسلام آباد پہنچ رہا ہوں پھر ہی مزید تفصیلات سے آگاہ کرسکتا ہوں۔ ابھی تک تھانہ رمنا میں کوئی درخواست نہیں دی۔


Post a Comment

0 Comments