Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

وہاڑی پولیس کانسٹیبل نے اہل خانہ کے ہمراہ بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، خودکشی کا ڈرامہ رچانے کی کوشش




اسلام آباد : (جاگو پاکستان) اطلاعات کے مطابق وہاڑی میں پولیس کانسٹیبل نے اہل خانہ  کے ساتھ مل کر بیوی کو قتل کردیا۔ قتل کو خودکشی ثابت کرنے کی بھونڈی کوشش۔


مقتولہ کی لاش کو لٹکا کر خودکشی قرار دینے کی کوشش تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ملزم کاشف کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ وہاڑی پولیس کانسٹیبل نے مبینہ طور پر اپنے کانسٹیبل بھائی اور بھابی اور والد کی مدد سے اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا اور خودکشی کا ڈرامہ رچا دیا۔



ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان کے حکم پر ورثاء کی درخواست پر چاروں ملزمان کے خلاف تھانہ صدر وہاڑی میں قتل کا مقدمہ درج کروا کر پوسٹ مارٹم کروا کر لاش ورثہ کے حوالے کردی گئی۔

نواحی گاؤں 45 ڈبلیو کے رہائشی پولیس کانسٹیبل کاشف بلوچ کی شادی 84  ڈبلیو بی کی ماریہ بی بی سے ہوئیکاشف بلوچ پولیس لائن میں ڈیوٹی دے رہا ہے، گزشتہ روز اس نے شور مچایا کہ اس کی بیوی کی لاش اس کے کمرے میں پنکھے کے ساتھ لٹکی ہوئی ہے 


مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی کی وجہ سے ماریہ بی بی نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی مگر جاں بحق ہونے والی ماریہ بی بی کے ورثاء نے بتایا کہ اس کی شادی کاشف بلوچ سے ہوئی جس کے بطن سے دو بیٹے پیدا ہوئے ایک کی عمر 6 سال اور دوسرے کی عمر 4 سال تھی مگر گھر  میں اکثر اوقات لڑائی جھگڑا رہتا اور کاشف اس کا بھائی اس کا والد اور اس کی بھابی مقتول ماریہ بی بی کو پیٹتے رہتے گزشتہ روز بھی انہوں نے ماریہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر مار ڈالا جب کہ لاش کو لٹکا دیا اور اس کی ٹیڑھی ٹانگیں اس بات کی غمازی ہیں کے اس کی موت خودکشی سے نہیں ہوئی جس پر پولیس تھانہ صدر وہاڑی نے ماریا کے شوہر  پولیس کانسٹیبل کاشف اور اس کے بھائی پولیس کانسٹیبل عاطف،والد فلک شیر اور اس کی بیوی افشاں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے پوسٹ مارٹم کروا کر لاش ورثہ کے حوالے کردی_


مقتولہ ماریہ نسرین کے والد محمد منشا اور والدہ نسرین فاطمہ نے بتایا کے ان کی بیٹی کے 6 سالہ اور 4 سالہ بچے کو نہیں ملنے دے رہےماریہ کی تدفین سے قبل وہ چاہتے ہیں کہ اس کے بچے ماں کا منہ دیکھ سکیںانہوں نے ڈی پی او احسان اللہ چوہان سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے نواسوں کی جان کو بھی خطرہ ہے اس لئے ماریہ کے بچے فی الفور ان کے حوالے کئے جائیںدوسری طرف پولیس تھانہ صدر نے مرکزی ملزم خاتون کے شوہر کانسٹیبل کاشف کو گرفتار کر لیا ہے

Post a Comment

0 Comments