Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

اسلام آباد میں تھانہ کورال کے علاقے میں نیشنل بنک کے مینیجر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

اسلام آباد : (جاگو پاکستان) اسلام آباد میں موٹر سائیکل 
سواروں نے فائرنگ کرکے نیشنل بینک کے مینجر کو قتل کر دیا اور واردات کے بعد فرار ہو گئے، ذرائع

اطلاعات کے مطابق  تھانہ کورال کی حدود میں پیش آئے اس واقعہ کے بارے میں ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ سید رضا نقوی نیشنل بینک کے سیلز مینجر صبح اپنے آفس کے باہر پہنچے تو دو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گئے۔

جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع واردات سے فرار ہو گئے، پولیس کے مطابق جلد ہی مجرم قانون کی گرفت میں ہوں گے، ذرائع


پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ کا مقدمہ تھانہ کورال میں درج کیا جا رہا ہے، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ لگتا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔


Post a Comment

0 Comments