Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 860 روپے میں دستیاب نہیں


اسلام آباد : (جاگو پاکستان) پنجاب ميں سستا آٹا نایاب ہوگیا ہے اورشہری اوپن مارکیٹ سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔مل مالکان کا کہنا ہے کہ گندم کی درآمد سے ہی مسئلہ حل ہوگا۔

پنجاب میں حکومت نے20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 860 روپےمقرر کی ہے لیکن سستا آٹا دستیاب ہی نہیں ہے۔

دکانداروں کے مطابق فلور مل کئی کئی روز کے بعد ہی آٹے کی سپلائی دیتی ہیں جس کی وجہ سےعوام کی ضروریات پوری کرنا مشکل ہورہا ہے۔

دوسری طرف مل مالکان آٹےکی قلت کی تمام تر ذمہ داری پنجاب حکومت پر ڈالتے ہیں۔ان کےمطابق اس وقت پچھلے سال کی نسبت سرکاری گندم کی فراہمی میں 30 فیصد تک کمی ہے۔


سابق چیرمین پاکستان فلارملزایسوسی ایشن میاں محمد ریاض نےبتایا کہ پچھلے سال حکومت ان دنوں 24ہزارٹن گندم روزانہ فراہم کرتی تھی،اس بار17 ہزارٹن مل رہی ہے،اس کی وجہ سےنجی شعبےسےگندم لےکرمہنگا آٹا فروخت کرنا پڑ رہا ہے۔

مل مالکان کا کہنا ہے کہ اگرحکومت مزید 10لاکھ ٹن گندم درآمدکرلےتوآٹےکی سپلائی میں بہتری آسکتی ہے۔


Post a Comment

0 Comments