Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

سندھ اور پنجاب کا بھی تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا اعلان

اسلام آباد : (جاگو پاکستان)  سندھ اور پنجاب کے صوبائی 
وزرائے تعلیم نے پندرہ ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے شیڈول جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ صوبے میں تمام تعلیمی ادارے پندرہ سے تیس ستمبر کے دوران کھول دیئے جائیں گے،پہلے مرحلے میں 15 ستمبر سے نویں سے تمام ہائر کلاسز بشمول تمام جامعات کھولیں گے،بائیس ستمبر سے چھٹی تا آٹھویں جماعت جبکہ تیس ستمبر کو پری پرائمری اور پرائمری کلاسز کھول دی جائیں گی۔

سعید غنی نے کہا کہ اگر کسی اسکول یا علاقے میں کوووڈ 19 بڑھتا ہے تو وہ اسکول یا متعلقہ علاقے کے اسکولز بند کئے جاسکیں گے،

اسکول میں ماسک کا استعمال مکمل طور پر لازمی ہوگا،تمام ایس او پیز پر مکمل عمل پیرا ہونا ہوگا، ایسا نہ کرنے والے ادارے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے سماجی رابطے کی پر اپنے پیغام میں کہا کہ 15 ستمبر سے پہلے مرحلے میں نویں سے اوپر جماعت کے طلبا کو بلایا جائے گا،22 ستمبر سے چھٹی سے آٹھویں جماعت کو بلایا جائے گا جبکہ نرسری اور پانچویں جماعت کو 30 ستمبر سے بلایا جائے گا۔

صوبائی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ اسکولز میں ڈبل شفٹ نہیں ہوں گی، ایک دن کلاس کے آدھے طلبا اور اگلے روز باقی بچوں کو بلایا جائے گا۔


Post a Comment

0 Comments