
اسلام آباد : (جاگو پاکستان) سول ایوی ایشن اتھارٹی نےچین کی خصو صی پروازکوپاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دے دی۔
سی اےاے نےوزارتِ خارجہ کی ہدایت پرچین کی خصوصی پروازوں کو پاکستان میں لینڈنگ کرنے کی اجازت دی ہے۔ سی اےاےکےڈائریکٹرائیر ٹرانسپورٹ ائیرکموڈورعرفان صابرنےباضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفیکیشن کےتحت ائیرچائنہ 9 اور 12 اگست کواسلام آباد لینڈ کرے گی۔چینی خصوصی پروازوں کےذریعے سکھی کناری ہائیڈوپاور پراجیکٹ کے 270 ماہرین اسلام آباد پہنچیں گے۔نوٹیفیکیشن میں ہدایت کی گئی ہے چین سےآنےوالی خصوصی پروازیں ایس او پیزپرعمل درآمدلازمی کریں گی۔ کرونا رپورٹ نیگیٹوکےحامل ماہرین کواسلام آباد روانہ کیا جائے گا۔
0 Comments