Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

سعودی عرب،حرمین ٹرین سٹیشن کے دفاتر میں آتشزدگی

اسلام آباد : (جاگو پاکستان) جدہ میں حرمین ایکسپریس ٹرین سٹیشن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق جدہ میں میں شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد بن عثمان القرنی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ جدہ کے السلیمانیہ محلے میں حرمین ٹرین سٹیشن کے صحن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ مشترکہ آپریشن سینٹر کو911 پر آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ سمیت ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گیئں اور بروقت کارروائی کرکے آگ کا دائرہ محدود کردیا گیا اور اسے آس پاس کے علاقوں تک پھیلنے سے روک دیا۔ آتشزدگی سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔


Post a Comment

0 Comments