
اسلام آباد : (جاگو پاکستان) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آج 3 اگست سے بینکوں کے معمول کے دفتری اوقات بحال کردیئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق پیر 3 اگست سے معمول کے دفتری اوقات بحال کردیئے گئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق پیر سے جمعرات صبح 9 سے شام 5:30 تک دفتری اوقات ہیں، جب کہ پیر سے جمعرات 1:30 سے 2:15 بجے تک کھانے کا وقفہ ہوگا۔جمعے کے دفتری اوقات صبح 9 بجے سے شام 6 بجے ہوں گے، جب کہ جمعے کو 1 سے 2:30 بجے تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمرشل، مائیکروفنانس بینک اور دیگر مالیاتی ادارے ان اوقات پر عمل کریں۔
0 Comments