Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

اسکول کھلنے پر ایک کلاس کے تمام بچے بیک وقت نہیں آئیں گے، مراد راس


اسلام آباد : (جاگو پاکستان) وزیر اسکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ اسکول کھلنے پر ایک کلاس کے تمام بچے بیک وقت نہیں آئیں گے۔ڈاکٹر مراد راس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کھلنے پر ایک کلاس کے تمام بچے بیک وقت نہیں آئیں گے، کلاسیں ڈبل شفٹ میں ہوں گی یا باقی طالبعلم دوسرے روز آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ طالبعلم گھر سے ماسک پہن کر آئیں گے جب کہ ٹیچرز کا کورونا وائرس ٹیسٹ لازمی ہو گا اور ٹیچر 3 دن پہلے کا ٹیسٹ ساتھ لائیں گے۔

وزیر اسکول ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ ماسک، صابن، ہینڈ سینیٹائزر اور دیگر سامان پر 7 ارب روپے خرچ ہوں گے اور محکمہ تعلیم کہاں سے اتنا بل دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ او لیول پیپرز کی رجسٹریشن کے لیے اسکولوں کی انتظامیہ والدین کے ساتھ تعاون نہیں کر رہی۔

Post a Comment

0 Comments