
اسلام آباد : (جاگو پاکستان) چترال میں بدھ کوریشن اورزئیت کے بالائی پہاڑوں پر موسلادھاربارش کےنتیجےمیں خوفناک سیلاب نےتباہی مچادی۔موسلادھاربارش کا سلسلہ 2 گھنٹوں تک جاری رہا جس کے نتیجے میں ریشن کا پورا گاؤں سیلاب کی زد میں آگیا اورریشن آر سی سی پل بھی سیلاب برد برد ہوگیا۔ پل سیلاب برد ہونے سے بونی ،مستوج ، تورکہو،موڑکہواوربروغل وگلگت سے چترال رابطہ منقطع ہوچکا ہےاورکئی مسافرراستےمیں پھنس کررہ گئےہیں۔
ریشن میں تباہ کن ایمرجنسی کی صورت حال اورخوف کا ماحول ہے۔لوگ جانی نقصانات کے خطرےکےپیشِ نظراپنےسامان گھروں میں چھوڑکراورمال مویشی لےکرمحفوظ مقامات میں رشتے داروں کے گھروں اور قریبی پہاڑیوں پر چلے گئے ہیں۔علاقےکی بجلی منقطع ہونےکےباعث تاریکی کا عالم ہے۔اپرچترال فلڈکنٹرول روم کی طرف سےریشن پل کےنقصان کی تصدیق ہوئی ہےتاہم انہوں نےسیلاب سےگھروں کےنقصانات کی تصدیق نہیں کی۔انہوں نےبتایاکہ ریشن کے علاوہ قریبی گاؤں زئیت اوربالائی بریپ میں بھی سیلاب آیاہےجس کی وجہ سےکھڑی فصلوں اورسیب کے باغات کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔علاقائی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چترال کےمختلف مقامات پربارش اورماحولیاتی حدت کے نتیجےمیں گلیئشیرکےپگھلنےمیں اضافے ہوا ہے۔ایک ہفتے کے اندرکم وبیش 10 مقامات میں سیلاب آئےہیں۔
0 Comments