Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

ہمارا انگلش ٹیم کے خلاف صرف اچھا کھیل پیش کرنے کا ہدف ہے, مصباح الحق

اسلام آباد : (جاگو پاکستان) پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا ہے کہ انگلش ٹیم اپنے ہوم گراونڈ پر آسان حریف نہیں ہے، ہمارا میزبان ٹیم کے خلاف صرف اچھا کھیل پیش کرنے کا ہدف ہے۔ پریکٹس میچز میں جو تجربہ حاصل کیا ہے انہیں ٹیسٹ میچز میں لیکر جائیں گے۔ پریکٹس میچز میں ہمیں گراسی وکٹس ملی تھیں تاہم مانچیسٹر میں وکٹ ڈرائی ہے، کھلاڑی ایک مشکل صورتحال سے گزر کر آ رہے ہیں امید ہے کہ ٹیسٹ سیریز میں ان کے لیے آسانی پیدا ہوگی۔ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کو مانیٹر کیا ہے جس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرینگے۔ مانچیسٹر سے آن لائن ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے تین ماہ کے وقفہ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آ رہے ہیں ایسے میں کچھ نروس ضرور ہو نگے لیکن میں امید کرتا ہوں کہ کھلاڑیوں نے جس طرح اس تمام صورتحال کا مقابلہ کیا ہے انہیں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔ تمام لڑکے فریش ہیں ہم نے لڑکوں کو بور نہیں ہونے دیا۔ تمام کھلاڑی اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ انٹرنیشنل کرکٹ شروع ہو۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ یونس خان کے ساتھ ملکر کھلاڑیوں خاص طور پر بابر اعظم، کپتان اظہر علی، اسد شفیق اور شان مسعود سے کہا ہے کہ ٹیسٹ میچز میں رنز بنانے کا پریشر لینے کی ضرورت نہیں ہے اپنی نیچرل اننگز کھیلیں جس سے پاکستان ٹیم کو فائدہ ہوگا۔ بابر اعظم جب سے کپتان بنا ہے ہر چیلنج کو قبول کر کے میدان میں اترتا ہے جو اس کی کامیابی کا بھی راز ہے۔ پاکستان ٹیم آخری دو سیریز جیت کر آئی ہے جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کا مورال بھی بلند ہے۔ اظہر علی، عابد علی اور شان مسعود اچھی کرکٹ کھیل کر آئے ہیں امید ہے کہ انگلینڈ کے خلاف بھی اچھی کرکٹ کا مظاہرہ کرینگے۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اگر اچھی ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کرنی ہے تو ہمیں ہر چیلنجز کو قبول کرنا ہوگا۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہمارے فیورٹ گراونڈ لندن کے ہیں لیکن کرونا وائرس کی بنا پر ہمیں اب کرکٹ یہاں کھیلنی پڑ رہی ہے جس کے لیے ہم تیار ہیں۔ ماضی کے مقابلے میں یہاں کی پچز خشک ہیں جس پر ہمارے بلے باز بھی رنز کرینگے۔ انگلینڈ کا باولنگ اٹیک کافی تجربہ کار ہے جبکہ پاکستانی باولنگ لائن اپ بھی سے اچھی کارکردگی کو توقع ہے۔ محمد عباس، سہیل خان نے اچھی باولنگ کی ہے ان کے ساتھ ساتھ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ بھی مکمل فٹ ہیں، ہمارے باولرز میں انگلش باولرز جیسا تجربہ نہیں لیکن جیسے جیسے کھیلیں گے ان کے تجربہ میں بھی اضافہ ہوتا جائے گا۔ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے ابھی تک جتنی کرکٹ کھیلی ہے اس میں اچھا پرفارم کیا ہے۔ کوویڈ 19 کی وجہ سے سابق کپتان وسیم اکرم کھلاڑیوں کے ساتھ براہ راست رابطہ تو نہیں کر سکے ہیں اس کے باوجود بھی کھلاڑیوں نے ان سے ٹیلی فون پر ٹپس لی ہیں۔


Post a Comment

0 Comments