
اسلام آباد : (جاگو پاکستان) وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کیلئے علامہ اقبال کا شعر ٹویٹ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے میں نوجوانوں کیلئے یہ مرکزی پیغام تھا، سبق پھر پڑھ صداقت کا، عدالت کا، شجاعت کا، لیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا۔انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں شاعر مشرق علامہ اقبال کا شعر ٹویٹ کیا ’’سبق پھر پڑھ صداقت کا، عدالت کا، شجاعت کا، لیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا‘‘ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دھرنے میں نوجوانوں کیلئے یہ مرکزی پیغام تھا۔ لیکن یہ آج کے نوجوانوں کیلئے انمول سبق ہے۔
اسی طرح انہوں نے وزیراعظم عمران خان نے قوم کو نے 74 ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ سات دہائیوں سے پاکستان نے لچک کے ساتھ متعدد داخلی اور بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے۔
0 Comments