Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

پاکستان کا بنگلور میں گستاخانہ پوسٹ کے واقعے پر شدید احتجاج

افغان فوج نے باب دوستی پر بلا اشتعال فائرنگ کی، دفتر خارجہ

اسلام آباد : (جاگو پاکستان) پاکستان نے اپنے تحفظات سے بھارتی ہائی کمیشن کا آگاہ کر دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سوشل میڈیا پر اسلام مخالف پوسٹ سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پیش آنے والا واقعہ بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا اور اقلیتوں کے خلاف نفرت کا عکاس ہے۔

بھارت میں ہندو انتہا پسند کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے متعلق پوسٹ کرنے پاکستان اور مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

بنگلور میں اس مسئلے پر شدید احتجاج کیا گیا جس کے دوران پولیس فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جس گستاخ نے یہ جرم کیا ہے اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments