Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

وفاقی حکومت کا 5 اگست کو یوم استحصال کشمیر منانے کا اعلان

اسلام آباد : (جاگو پاکستان) وفاقی حکومت نے کشمیر ہائی وے کا نام تبدیل کر کے سرینگر ہائی وے رکھ دیا جبکہ 5 اگست کو یوم استحصال کشمیر منانے کا بھی اعلان کر دیا۔

بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت اور کشمیریوں کا حق خود ارادیت ختم کرنے کا ایک سال مکمل ہو گیا ، جس پر پاکستانی حکومت کی جانب سے 5 اگست کو یوم استحصال کشمیر منانے کا اعلان کر دیا گیا ۔

دوسری جانب وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق کشمیر ہائی وے کا نام تبدیل کر کے سرینگر ہائی وے رکھ دیا گیا، جبکہ تمام ڈائریکشن بورڈز پر بھی کشمیر ہائی وے کو سرینگر ہائے وے کر دیا گیا، ہائی ویز حکام کی جانب ڈھوکری چوک، فیض آبار، زیرو پوائنٹ، گولڑہ موڑ اور ایکسپریس وے پر نئے نام کے بورڈز نصب کئے گئے۔

سری نگر ہائے وے کا باقاعدہ افتتاح 5 اگست کو ایک تقریب کے ذریعے کیا جائے گا۔ افتتاح دو مرحلوں میں کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں مراد سعید افتتاح کریں گے، دوسرے مرحلے میں وزیر داخلہ اعجاز شاہ افتتاح کریں گے۔ واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیر ہائی وے کا نام تبدیل کرکے سرینگر ہائی وے رکھنے کا اعلان کیا تھا۔


Post a Comment

0 Comments