
اسلام آباد : (جاگو پاکستان) ہندوستان نے اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوئترس کی اپیل کی دھجیاں بکھیر دیں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کورونا وبا کے پیش نظر عالمی سطح پر جنگ بندی کی اپیل کی تھی۔ انتونیو گوئترس کی اپیل کے برعکس بھارتی فورسز پاکستان کی شہری آبادی پر اشتعال انگیزیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بھارتی اشتعال انگیزیوں کا جائزہ لینے کے لئے غیرملکی میڈیا کا وفد آج پھر لائن آف کنٹرول کے دورے کیلئے اسلام آباد سے روانہ ہو گا۔
پاکستان نے ہمیشہ غیرملکی میڈیا کو لائن آف کنٹرول کا جائزہ لینے کی اجازت دی ہے جبکہ بھارت بین الاقوامی مبصرین اور صحافیوں کو اجازت دینے سے انکار کرتا رہے ہے۔ اسی تناظر میں پاکستان میں موجود غیرملکی میڈیا کا وفد آج پھر لائن آف کنٹرول کا دورہ کر رہا ہے۔ غیرملکی میڈیا، اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو ایل او سی، مقامی آبادی تک مکمل رسائی دی جا رہی ہے ۔ غیرملکی میڈیا چری کوٹ سیکٹر میں فائر بندی انتظام کی بھارتی خلاف ورزیوں کا ازخود مشاہدہ کرے گا جبکہ غیرملکی صحافی بھارتی اشتعال انگیزیوں کا شکار افراد سے ملیں گےاور نقصانات کا جائزہ لیں گے۔فرانسیسی صحافی پال کومیٹی کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی ویڈیو بنانے پر 10 دسمبر 2017ء کو سری نگر سے گرفتار کیا گیا۔ صحافی نے میر واعظ عمر فاروق سے ملاقات کی فرانسیی صحافی کشمیریوں کے قتل عام کا پردہ فاش کر دیا،پیلٹ گنز کے زخمیوں، ایکسرے، بینائی کھونے والے کشمیریوں کی پر اثر تصاویر منظر عام پر لائے بچوں پر پیلٹ گنز کے استعمال، انہیں معذور کرنے، پھیپھڑوں، گردے اور جگر میں سیسے کی موجودگی کو دکھایا۔دستاویزی فلم میں ایسا معاشرہ دکھایا گیا جو مسلسل زیر نگرانی ہے۔ ہر طرف فوجی، کیمرے، ڈرونز، ہجوم، مظاہروں، جنازے ہیں۔ بھارتی فوجی جیپ کے آگے باندھے جانے والے کشمیری نوجوان کو بھی دکھایا گیا ہے۔ دستاویزی فلم بتاتی ہے ہر جنازہ پاکستانی پرچم میں لپٹا، ہر کوئی آزادی، مجاہد آزادی بننا، حق خودارادیت چاہتا ہے۔ہندوستان رواں سال لائن آف کنٹرول پر 1744 خلاف ورزیاں کر چکا، بھارتی فورسز کی ایل او سی پر پے درپے اشتعال انگیزیوں میں 14 معصوم شہری شہید، 135 زخمی ہوئے، شہدا میں 5 بچے، 5 خواتین، 4 مرد شامل، زخمیوں میں 36 بچے، 44 خواتین، 55 مرد شامل ہیں۔
0 Comments