
اسلام آباد : (جاگو پاکستان) ایوان بالا نے انسداد دہشتگردی ترمیمی بل اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل ایکٹ کی منظوری دے دی۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین سینیٹر جاوید عباسی نے کمیٹی میں بل کی منظوری اور ترامیم سے متعلق رپورٹ پیش کی جس کے بعد مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے بل پیش کیے۔سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ ہم ایف اے ٹی ایف سے متعلق قوانین کو روکنا نہیں چاہتے،ہمیں بل کے طریقہ کار پر اعتراض تھا،انسداد دہشتگردی ترمیمی بل کے راستے میں کوئی جماعت رکاوٹ نہیں بننا چاہتی۔
0 Comments