Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

باجوڑ میں افغانستان سے دہشت گرد حملہ،پاک فوج کا جوان شہید

اسلام آباد : (جاگو پاکستان) باجوڑ میں افغانستان سے دہشت گرد حملہ میں پاک فوج کا لانس نائک سمیع اللہ خان شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ میں افغانستان سےدہشت گرد حملہ کیا گیا۔حملہ میں سرحد پار دہشت گردوں نے پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ دہشت گردوں کے حملے کی زد میں آ کر پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ شہید ہونے والے جوان کی شناخت لانس نائک سمیع اللہ خان سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب افغان سیکورٹی حکام نے اپنے فوجی کے علاج کے لئے 14 جولائی کو علاج کی درخواست کی تھی اور پاک فوج نے افغان فوجی اہلکار کا سی ایم ایچ پشاور میں مکمل علاج کیا اور پاک فوج نے کل ہی افغان فوجی کا علاج مکمل ہونے پر اسے طورخم کے راستہ افغانستان بھیجا تھا۔ 


Post a Comment

0 Comments