Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

ملک میں طبی سہولتوں کا کوئی فقدان نہیں،چیئرمین این ڈی ایم اے

اسلام آباد : (جاگو پاکستان) چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کورونا سے کے باعث اسپتالوں میں طبی سہولیات کا کوئی فقدان نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں یو ایس ایڈ کے تحت وینٹی لیٹرز فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کورونا سے نمٹنے کیلئے یو ایس ایڈ کے تعاون کے مشکور ہیں، پاکستان کو درپیش کورونا وائرس کے چیلنج سے آگاہ ہیں۔

حکومت نے مہلک وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت نے بہترین اقدامات کیے،کورونا کے مریضوں کیلئے تمام صوبوں میں بروقت وینٹی لیٹرز فراہم کئے،اس کے علاوہ کورونا سے نمٹنے میں این سی او سی اور این ڈی ایم اے کا کردار بھی اہم رہا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی کورونا سے متعلق پالیسی قابل تحسین ہے،اس وقت ملک کے کسی اسپتال میں طبی سہولیات کا کوئی فقدان نہیں ہے۔


Post a Comment

0 Comments