اسلام آباد : (جاگو پاکستان) دنیا بھر میں پیھلے وبائی مرض کور
ونا وائرس جس کو کوویڈ – 19 بھی کہا جاتا ہے، دنیا کہ بہت سے بڑے ایونٹس کو اس وائرس نے تاخیر کا شکار بنادیا ہے۔ بول نیوز کے پروگرام میں تجزیہ کرتے ہوئے میزبان فیصل اقبال کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی منسوخی کے بعد آئی پی ایل کے انعقاد کا کوئی جواز نہیں بنتا۔انہوں نے کہا کہ جب آئی سی سی نے میگا ایونٹ کا انعقاد ملتوی کردیا تو بھارت کو آئی پی ایل کی اجازت کیسے دی گئی۔ کیا آئی پی ایل میں کھلاڑیوں کو کورونا نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ رواں برس ستمبر سے نومبر تک میں کرکٹ کے دو بڑے ایونٹس شیڈول تھے کو کورونا کی وجہ سے منسوخ کردیے گئے ہیں۔ آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ ملتوی کیا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپریل میں ملتوی کی جانے والی انڈین پریمئر لیگ کے رواں برس ستمبر میں انعقاد کا اعلان کیا ہے جس میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شریک ہوں گے۔
0 Comments