Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

فلمی دنیا کو خیر باد کہنے کے بعد کشمیری اداکارہ زائرہ وسیم نے ایک اور اہم فیصلہ کر لیا.


اسلام آباد (جاگو پاکستان) بالی ووڈ چھوڑنے کے بعد زائرہ وسیم نے اپنی آخری فلم کی تشہیری مہم میں حصہ لینے سے بھی انکارکردیا ہے ، جو اگست میں شروع ہوگی، زائرہ کی تیسری فلم ”دی اسکائی ازپنک“ اکتوبر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
 

مذہب کی خاطر بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی اداکارہ زائرہ وسیم نے اپنی آخری فلم دی اسکائی از پنک“ سے متعلق فیصلہ کرتے ہوئئے فلم کی تشہیری مہم میں حصہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق زائرہ نے فلم میکرز سے درخواست کی ہے کہ وہ انہیں فلم کی تشہیری سرگرمیوں سے باہررکھیں جو اگست کے آخر میں شروع ہورہی ہیں۔نوجوان مسلمان اداکارہ کا فیصلہ عقیدے کے سبب بالی ووڈ سے نکلنے کا فیصلہ بھارت کے اسلامفوبیا کو سامنے لے آیا۔زائرہ بالی ووڈ میں اب تک صرف دو فلموں ”دنگل“ اور ”سیکرٹ سپراسٹار“ میں نظر آئی ہیں اور ان کی تیسری فلم ”دی اسکائی ازپنک“ اکتوبر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، جس میں وہ اداکارہ پریانکا چوپڑا اورفرحان اخترکی بیٹی کا کردار ادا کررہی ہیں۔

 

دو روز قبل دنگل اسٹار 18 سالہ زائرہ وسیم نے بالی ووڈ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس فیلڈ میں کام کرنے کی وجہ سے ان کا ایمان خطرے میں پڑرہا ہے اور وہ بہت خاموشی سے اپنے مذہب سے دور ہوتی جارہی ہیں لہٰذا وہ بالی ووڈ چھوڑرہی ہیں۔ زائرہ کے اس فیصلے پر لوگوں کا ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے تاہم زائرہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔ خیال رہے زائرہ بالی ووڈ میں اب تک صرف دو فلموں ”دنگل“ اور ”سیکرٹ سپراسٹار“ میں نظر آئی ہیں۔ذائرہ وسیم کے فیصلے پر معروف بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن نے زائرہ وسیم کو ان کے فیصلے پر ناشکرہ کہا جبکہ اپنی ٹویٹ میں یہ بھی لکھا کہ وہ اپنے منفی خیالات اپنی حد تک رکھیں۔

 

روینہ کا اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ صرف دو فلمیں کرنے والی اداکارہ اس انڈسٹری کو چھوڑ رہی ہے، چھوڑنا ہی ہے تو باوقار انداز میں چھوڑیں اور اپنے تنگ نظر خیالات اپنی حد تک رکھیں۔ بھارتی صحافی فریدون کا کہنا تھا کہ ‘زائرہ میں آپ کے فیصلے کی عزت کرتا ہوں، لیکن میں ان وجوہات سے رضامند نہیں جو آپ نے بولی وڈ چھوڑنے کے لیے دی، مجھے امید ہے کہ آپ اپنے فیصلے پر غور کریں اور واپس بولی وڈ کا حصہ بننے کے بارے میں سوچیں’۔بولی وڈ تجزیہ کار کمال آر خان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ‘آخر کار 5 سال بعد زائرہ وسیم نے بولی وڈ چھوڑنے کا اعلان کردیا، یہاں دو باتیں ثابت ہوگئیں، پہلی یہ کہ عامر خان تک کسی ایسے کو اسٹار نہیں بنا سکتا جس کے پاس ٹیلنٹ نہیں، دوسری یہ کہ بولی وڈ ڈرامے باز لوگوں کو کام نہیں دیتا’۔

 

بالی ووڈ کی فلم نگری میں5 برس بعد جیسا کہ زئراہ وسیم نے بالی ووڈ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ان کے اعلان کرتے ہی سماجی میڈیا اور بھارتی خبرناموں میں بے شمار اور شدید قسم کا در عمل سامنے آیا ہے۔ بہت سے مسلمان ، خاص طور پر کشمیر میں فلمی صنعت کو چھوڑنے کا فیصلہ درست سمجھا گیا۔ ان کے مشکل قدم کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے شہرت اور دولت کی زندگی سے خود کو دور کر لیا، تاہم ہندوستان میں نظریاتی خطوط کے لحاظ سے اہم اعداد و شمار نے اپنے فیصلے سے سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔  ذرائرہ وسیم کے اس فیصلے کے پیچھے کونسا دماغی صدمہ تھا کوئی نہیں جانتا، اس کے علاوہ ممکن ہے کہ وہ مستقبل میں اس کے دماغ کو تبدیل کر سکیں گی۔

Follow us on Facebook and YouTube. ThankYou for your response.

Post a Comment

0 Comments