Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

‫بھارت سے کھیلنے کو تیار ہیں مگر ان کے پیچھے نہیں بھاگیں گے، احسان مانی‬

اسلام آباد : (جاگو پاکستان) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین  احسان مانی کا کہنا ہے کہ  ہم   بھارت سے کھیلنے کو تیار ہیں مگر ان کے پیچھے پیچھے نہیں بھاگیں گے۔

چیئر مین  پی سی بی احسان مانی  کا برطانیہ میں پوڈ کاسٹ انٹرویو میں کہناتھا کہ ہم   بھارت  کے ساتھ کھیلنے کو تیار ہیں مگر ان کے پیچھے پیچھے نہیں بھاگیں گے۔

چیئر مین  پی سی بی احسان مانی    کا کہنا تھا کہ ماضی کا مطالعہ کرلیں تو سیریز سے گریز ہمیشہ بھارت نے کیا ہے پاکستان نے نہیں ۔

احسان مانی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ہمارے معاملات میں زیادہ مداخلت نہیں کرتے۔

ان کا مزید کہنا  تھا کہ   پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں غیرملکی کرکٹرز کو کھیلتا دیکھنے کی خواہش ہے۔ نیا ڈومیسٹک نظام اس خواہش کی تکمیل میں اہم کردار ادا کرے گااور سابق کرکٹرز کو ماضی سے زیادہ روزگار دے گا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سابق کرکٹرز کو سمجھنا ہوگا کہ پہلے صرف پی سی بی تھا اب 6 مزید ایسوسی ایشنز میں بھی روزگار پیدا ہورہا ہے۔

Post a Comment

0 Comments