
اسلام آباد : (جاگو پاکستان) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے راولپنڈی کے علاقے صادق آباد میں بیٹے کے ماں پرتشدد کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے آر پی او راولپنڈی سے فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ ماں جیسی ہستی پر تشدد کرنیوالے کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے،تشدد کا نشانہ بننے والی بزرگ خاتون کو انصاف فراہم کیا جائے۔دوسری جانب بدبخت بیٹے کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون نے فوری طور پر بیٹے کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گھریلو معاملات میں بہو کے کہنے پر بیٹے نے مجھے مارا پیٹا اور گھر سے باہر پھینکا۔متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود ابھی تک پولیس نے کچھ نہیں کیا ہے۔واضح رہے کہ راولپنڈی کے علاقے صادق آباد میں بدبخت بیٹے نے اپنی بیوی کے ہمراہ اپنی والدہ اور بہن کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بدبخت بیٹے کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جارہا ہے، سوشل میڈیا پر اس وقت واقعے سے متعلق تین ٹرینڈز چل رہے ہیں۔
0 Comments