Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

پاکستان کے ایلیٹ سکولوں نے یونیفارم سے میچنگ کے ماسک لازم کردیئے.


اسلام آباد (جاگو؛ پاکستان)، جیسے جیسے عالمی وباء نے پاکستان میں اپنے پنجے گاڑے ہیں ویسے ویسے پاکستانیوں نے اس وائرس سے بچاؤ کے طریقوں سے اپنے اپنے کاروبار چمکانا شروع کردیے ہیں۔

اس عالمی وباء کے آتے ہی ہم نے انسانیت کے بدترین اور بہترین چہرے دیکھے ہیں، یہاں منافع خور مافیا نے ماسک بلیک میں فروخت کیے، تو کبھی پلازمہ کے نام پر لاکھوں روپے کا گندا دھندہ کیا، اور رہی سہی کسر اب سکولوں نے اس وباء کو پیسے بنانے کا ذریعہ بنا لیا ہے۔

بڑے شہروں کے ایلیٹ سکولوں نے طالب علموں کیلئے لازم قرار دیا ہے کہ تمام بچے اسکول کے لوگو والے ماسک پہنیں گے ورنہ بچوں کو اسکول آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، بیکن ہاؤس اور لاہور گرامر سکول نے اعلان کیا ہے کہ جو بچے اسکول کے لوگو والے ماسک استعمال نہیں کریں گے وہ کورونا وائرس سے محفوظ نہیں ہوں گے اسی لیے انہیں سکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ لوگو والے ماسک، والدین کیلئے یہ لازم ہے کہ وہ اسکول کے ہی لوگو والے ماسک پہنا کر بچوں کو اسکول بھیجیں، کیونکہ اگر والدین ایسا نہیں کریں گے تو خدا نخواستہ بچے کورونا وائرس کا شکار ہونے کا زیادہ خدشہ ہے، اور ہمارے اسکول نہیں چاہتے کہ ایسا ہو کیونکہ اگر ایسا ہوا تو ایک بچے کی اسکول فیس سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔

ٹویٹر پر صارفین نے اس اعلان کے بعد شدید قسم کا ردعمل دیکھنے میں آیا، ایک صارف کا کہنا تھا جیسے ہوم ورک بغیر لوگو کی نوٹ بک پر قابل قبول نہیں ہے ویسے ہی بچوں کو اسکول کی حدود میں لوگو والے ماسک کے بغیر سانس لینے کی بھی اجازت نہیں ہے۔

Follow us on Facebook and YouTube. ThankYou for your response.

Post a Comment

0 Comments