Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

سام سنگ کا نئے فونز کیساتھ مفت چارجر کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : (جاگو پاکستان)  ایپل کے بعد معروف جنوبی کورئین کمپنی سام سنگ نے بھی نئے فونز کے ساتھ مفت چارجر نہ دینے پر غور شروع کر دیا۔

ایک کورین ویب سائٹ ای ٹی نیوز کے مطابق سام سنگ کے آئندہ برس یعنی 2021 میں آنے والے کچھ اسمارٹ فون ماڈلز کے ساتھ چارجر موجود نہیں ہو گا۔فون کے ڈبے سے چارجر کو نکالنے سے کمپنی کو 5 جی ٹیکنالوجی کے بڑھتے اخراجات میں کچھ کمی لانے میں مدد مل سکے گی۔قبل ازیں موبائل کی قیمت کو کم کرنے کے لیے ایپل کمپنی نے آئی فون کے ساتھ چارجر نہ دینے کا اعلان کیا تھا۔ ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا تھا کہ آئی فون کی 12 سیریز میں کسی بھی فون کے ساتھ چارجر نہیں ہوگا۔ ایپل کے بارے میں اطلاعات ہیں وہ 20 واٹ کا تیز چارجر مارکیٹ میں فروخت کرے گا جو صارف کو علیحدہ سے قیمت ادا کر کے خریدنا ہوگا۔

Post a Comment

0 Comments