Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

حکومت کا بڑا اقدام،گاڑیوں اورموٹرسائیکلکی نئی نمبر پلیٹ متعارف کرانے کافیصلہ،نئی نمبر پلیٹ کا کیافائدہ ہو گا؟ جانیے

اسلام آباد : (جاگو پاکستان) سندھ کابینہ کی جانب سے نئے سیکیورٹی فیوچرز نمبر پلیٹس متعارف کروانے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کے دوران ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سیکیورٹی فیوچرڈ نمبر پلیٹس پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی ۔سندھ کابینہ کو بریفنگ کے دوران ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ ان نمبر پلیٹس پر ریٹرو ریفلیکٹو ورق استعمال کیا جائے گا۔بریفنگ کے دوران کے دوران مزید کہا گیا کہ 30 جون 2020ء تک صوبے کے 6 ریجن میں 72 لاکھ 60 ہزار 605 گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئی، ان گاڑیوں میں 5 لاکھ 71 ہزار 13 موٹرسائیکلز اور 15 لاکھ 59 ہزار 432 نان کمرشل گاڑیاں شامل ہیں۔کابینہ کی جانب سے نمبر پلیٹس کی مینوفیکچرنگ کا کانٹریکٹ کرنے کی ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن کو منظوری دی گئی، کابینہ اجلاس کے دوران نئی نمبر پلیٹس نومبر تک متعارف کیے جانے کا فیصلہ بھی کی گیا۔اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نمبر پلیٹس کی قیمت کم سے کم ہونی چاہیے تاکہ کسٹمر پر زیادہ بوجھ نہ پڑے۔ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے دی گئی پیفنگ کے مطابق پرائیوٹ گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کا بیس سفید ہوگا جبکہ سرکاری گاڑیوں کے نمبر پلیٹ کا بیس سبز ہوگا۔


Post a Comment

0 Comments