Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

عدالتوں اورپی ٹی اے کو پابندیاں لگانے کےنقطہ نظر سے دور رہنا چاہیئے: فواد چوہدری

اسلام آباد : (جاگو پاکستان) وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدالتوں اور پی ٹی اے کو انٹرنیٹ ایپس پر پابندیاں لگانے کے نقطہ نظر سے دور رہنا چاہیئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سوشل میڈیا ایپس پر پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں اور پی ٹی اے کو پابندیاں لگانے کے نقطہ نظر سے دوررہنا چاہئیے ۔ انٹرنیٹ ایپ پر لگی پابندیوں سے  پاکستان کی ٹیکنالوجی کی صنعت تباہ ہوجائے گی ۔ یہ پابندیاں ٹیکنالوجی کی ترقی کو مستقل طور پر روک دیں گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اب بھی جنگل کے دورمیں رہ رہے ہیں، ججز نے معاشی معاملات پرغیر ضروری مداخلت کی ۔

Post a Comment

0 Comments