
اسلام آباد : (جاگو پاکستان) راولپنڈی اور اسلام آباد میں آج صبح موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ، بارش سے جڑواں شہروں کے کئی نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔
تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش سے متعدد نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ بجلی کے فیڈرزٹرپ کرنے سے شہرکے کئی علاقے اندھیرے میں بھی ڈوب گئے۔ شہر کے مختلف علاقوں سے پانی واسا کی جانب سے پانی کی نکاسی کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔ نالہ لئی میں پانی کی سطح میں اضافے کی صورت میں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) اور ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ واسا کے ترجمان کے مطابق کسی بھی بحران سے نمٹنے کے لئے نالہ لئی پر مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔ راولپنڈی میں اب تک 160 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوچکی ہے، نالہ لئی کی بروقت صفائی اور انتظامات ہونے کی وجہ سے خطرہ کافی حد تک ٹل گیا ہے ۔
0 Comments