Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

شاہ محمود قریشی پاکستان کی تاریخ کے ناکام ترین وزیرخارجہ ہیں،مولا بخش چانڈیو

اسلام آباد : (جاگو پاکستان) سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چاںڈیو نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی پاکستان کی تاریخ کے ناکام ترین وزیر خارجہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چاںڈیو نے وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ناکام عمران حکومت کے ناکام وزیر خارجہ کی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے مودی کشمیر ہڑپ کر رہا ہے۔

مولابخش چاںڈیو نے کہا کہ سیاست میں بداخلاقی کی تمام حدود پار کرنے والے اب اخلاقیات کا درس دے رہے ہیں جبکہ شاہ محمود قریشی اور ان کے وزیراعظم کا بڑا کارنامہ مودی کے سامنے جھک جانا ہے

سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی نے یہ بھی قریشی صاحب آپ کا بڑا کارنامہ بھارتی دہشتگرد جاسوس کلبھوشن کو کے آر او دینا ہے جبکہ کشمیر سے دستبردار ہو کر اب قوم کو بھاشن سے بہلایا جا رہا ہے۔

مولابخش چاںڈیو کا کہنا تھا کہ کشمیر پالیسی ہو کہ ملکی سیاست عمران خان مشرف کی پالیسی پر چل رہے ہیں، مشرف نے مقبوضہ کشمیر بھارت کے حوالے کرنے کی جو پالیسی دی عمران خان نے اس پر عمل کر دیا۔

پاکستان کا 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کے الحاق کے خلاف یوم استحصال منانے کا اعلان

سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر خارجہ اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے اپوزیشن کے ساتھ تصادم کرنا چاہتے ہیں، قریشی صاحب سن لیں بلاول بھٹو زرداری وقت کی آواز ہیں جسے کوئی نہیں دبا سکے گا۔

 مولابخش چاںڈیو نے اپنے بیان میں کہا کہ چیئرمن بلاول طلوع ہو رہے ہیں جبکہ شاہ محمود آپ اور آپ کے نئے سلیکٹڈ قائد ڈوب رہے ہیں۔

سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چاںڈیونے مزید کہا کہ ہم عوام کے حقوق، جمہوریت اور آئین کی بات کرتے ہیں جواب میں گالم گلوچ شروع ہو جاتی ہے اور ہم کلبھوشن پر سوال کرتے ہیں تو یہ طوطے کی طرح این آر او نہیں دیں گے کی رٹ لگا دیتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments