
اسلام آباد : (جاگو پاکستان) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کراچی کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے آئین کے آرٹیکل140-A پر مکمل عملدرآمد کے حق میں ہے۔
ایک بیا ن میں انہوں نے کہاکہ کراچی کے دیرینہ مسائل مقامی حکومت کے منتخب نمائندوں کو آئین کی روح کے مطابق مالی ' سیاسی اور انتظامی طور پر خودمختار بنائے بغیر حل نہیں ہوسکتے۔
آئین کے آرٹیکل140-A کے مطابق ہر صوبہ قانون کے تحت مقامی حکومت کا نظام قائم کرے گا اور مقامی حکومتوں کے منتخب نمائندوں کو سیاسی' انتظامی اور مالیاتی ذمہ داری اور اختیار منتقل کرے گا۔
وزیراعظم نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ وہ آرٹیکل 140-A کے تحت سپریم کورٹ میں زیر التواء درخواست کی جلد سماعت اور اسے نمٹانے کیلئے عدالت عظمیٰ سے استدعا کریں۔
0 Comments