Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

اوگرا نے ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد : (جاگو پاکستان) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا ) نے ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا)  نے اگست کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں 1.56 روپے فی کلوگرام اضافہ کر دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 18.48 روپے فی سلنڈر اضافے کا اعلان کیا ہے جبکہ اوگرا نے اگست کیلئے 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1363.55 روپے مقرر کر دی۔

اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

یاد رہے کہ جولائی ماں سوئی نادرن کے سسٹم پر آر ایل این جی کی قیمت 6.47 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی جبکہ سوئی سدرن کے سسٹم پر آر ایل این جی کی قیمت 6.67 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی تھی ۔

اس سے قبل جون میں سوئی نادرن کے سسٹم پر آر ایل این جی کی قیمت 6.13 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی تھی جبکہ جون میں سوئی سدرن کے سسٹم پر آر ایل این جی کی قیمت 6.27 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی تھی ۔


Post a Comment

0 Comments