
اسلام آباد : (جاگو پاکستان) انگلش پریمیئر لیگ کے نئے سیزن 21-2020 کا آغاز 12 ستمبر سے ہوگا جبکہ فائنل مئی کے آخری ہفتے میں کھیلا جائے گا۔
عالمی وبا کورونا کے باعث تین ماہ تک معطل رہنے والے انگلش پریمیئر لیگ کے روان سیزن کا اختتام اتوار کوہوگا۔20-2019 کا ٹائٹل لیورپول نے تیس سال بعد اپنے نام کیا جبکہ رواں سیزن کا اختتام 26 جولائی کوہوگا۔ حکام کے مطابق تمام اسٹیک ہولڈرز اگلے سیزن کا ستمبر میں آغاز کرنے پر رضامند ہوگئے۔حکام کے مطابق پریمیئر لیگ کی انتظامیہ ڈومیسٹک مقابلوں کے حوالے سے فٹبال ایسوسی ایشن اور انگلش فٹبال لیگ کے ساتھ تمام ڈومیسٹک مقابلوں کے شیڈول کے سلسلے میں مشاورت جاری رکھے گی۔لیگ انتظامیہ نے سات ہفتوں کے بریک کو بھی کافی قراردیا ہے ۔خیال رہے کہ لیورپول نے اپنی 30 سالہ تاریخ میں پہلی بار 20-2019 کا ٹائٹل اپنے نام کیاہے ۔
0 Comments