
اسلام آباد : (جاگو پاکستان) امریکہ کے ایک اور بحری بیڑے میں اس ملک کے ساحلی علاقے میں آگ لگ گئی۔خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ جنگی بحری بیڑے "کرسارج" میں "نورفورلک" بندرگاہ میں آگ بھڑک اٹھی جس پر کافی کوشش کے بعد قابو پا لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ ویلڈنگ کے موقع پر پلاسٹک میں لگی جو پھر پھیل گئی۔ آگ لگنے کے بعد ساحل میں کھڑی تمام کشتیوں اور جنگی بحری جہازوں میں تمام سرگرمیوں کو روک دیا گیا۔گزشتہ اتوار کے روز بھی جنوب مغربی امریکا کی سین ڈیاگو بندرگاہ پر لنگر انداز جنگی بیڑے یو ایس ایس بونہوم رچرڈ میں نا معلوم وجوہات کی بنا پر دھماکہ ہوا جس کے بعد ا±س میں آگ لگ گئی تھی۔ آگ لگنے کے نتیجے میں کم سے کم بحریہ کے پچاس اہلکار بری طرح زخمی ہوئے اور امریکہ کے 4 سو سے زائد فائر فائیٹرز 4 روز بعد اس آگ کو بجھانے میں کامیاب ہوئے۔اس کے علاوہ دو روز قبل امریکی ریاست انڈیانا کے شہر برنز ہاربر میں واقع آرسیلر میٹل اسٹیل ملز میں دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے بعد شدید آگ بھڑک اٹھی جس سے بڑے پیمانے پر نقصا ن ہوا۔
0 Comments