Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

سشانت سنگھ خودکشی کیس میں مزید پیشرفت

اسلام آباد : (جاگو پاکستان) چودہ جون کو خودکشی کرنے والے بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے کیس میں مزید پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پولیس کے مطابق اداکار بائی پولر ڈس آرڈرکا شکارتھے اورانتہائی دباؤ میں زندگی بسرکررہے تھے۔

 پولیس نے اس کیس میں حال ہی میں 3 نفسیاتی ماہرین اور ایک سائیکو تھراپسٹ سے تفتیش کی تھی جن سے گزشتہ چند ماہ کے دوران سشانت سنگھ ڈپریشن کاعلاج کرواتے رہے۔

ٹائمزناؤ کے مطابق، ایک ماہرنفسیات نے مبئی پولیس کو بتایا کہ سوشانت کو بائی پولرڈس آرڈرکاسامنا تھا جبکہ دیگر کے مطابق دوسروں نے پولیس کو بتایا کہ اداکا انتہائی نفسیاتی دباؤ کاشکار تھے لیکن یہ وجہ سامنے نہیں آئی کہ ان کے ڈپریشن کے پیچھے اصل وجہ کیا تھی۔

ڈاکٹرز نے یہ بھی انکشاف کیا کہ سوشانت ان پراعتماد نہیں کرتے تھے اورچند ملاقاتوں کے بعد سائیکاٹرسٹ تبدیل کرلیتے تھے۔

زی نیوز کی خبر کے مطابق سشانت نے 2 ماہ سے زائدعرصے سے اپنی دوائیں لینا چھوڑ رکھی تھیں اور ڈاکٹروں کے مشورے پر بھی عمل نہیں کیا تھا۔

خودکشی کیس میں ممبئی پولیس اب تک اداکار کی گرل فرینڈ ریا چکربورتی، فلم ڈائریکرسنجے لیلا بھنسالی ، کاسٹنگ ڈائریکٹرمکیش چھابڑاسمیت 36 لوگوں کے بیانات قلمبند کرچکی ہے۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے 34 سالہ اداکارسشانت سنگھ راجپوت نے گزشتہ روز 14 جون کو ممبئی میں اپنی رہائشگاہ پرخودکشی کی تھی۔ اداکار کی رہائشگاہ سے پولیس کو جو کاغذات ملے ان سے ظاہرہوتا ہے کہ وہ ڈپریشن میں مبتلا تھے اور اپنا علاج کروارہے تھے۔

Post a Comment

0 Comments