
اسلام آباد : (جاگو پاکستان) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے متعدد علاقے بنیادی مسائل سے دوچار ہیں۔ قبائلی علاقے صوبے میں ضم ہوچکے ہیں۔ اب حکومت کے پاس معذرت کی کوئی گنجائش نہیں۔
پشاور کے علاقے حیات آباد میں قومی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اسکول کے طلبہ سے ملاقات کی۔ اسٹار کرکٹر بچوں میں گھل مل گئے۔ شاہد آفریدی نے بچوں کو آٹو گراف بھی دیئے۔طلبہ سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ طلبہ اپنی سوچ بڑی رکھیں۔ محنت اور لگن سے کام کریں، شارٹ کٹ پر یقین مت رکھیں۔ اساتذہ کی عزت و احترام کریں۔شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں جن علاقوں کا دورہ کیا وہ بنیادی مسائل سے دوچار ہیں۔ صحت و تعلیم اور پینے کے صاف پانی کا مسئلہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خدمت کی سیاست پر یقین رکھتا ہوں۔ الیکشن میں حصہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
0 Comments