
اسلام آباد : (جاگو پاکستان) آکسفورڈ یونیورسٹی میں ویکسین کی تیاری میں شامل، انڈین شراکت دار محققین نے کہاہے کہ لائسنس ملنے کے فورا بعد مقامی ٹرائلز شروع ہوجائیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ ویکسین محفوظ دکھائی دیتی ہے اور اس سے مدافعتی ردعمل پیدا ہوتا ہے۔ لیکن ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ یہ اس بیماری سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے کافی ہے اور اس کے لیے بڑے پیمانے پر ٹرائل ضروری ہیں۔سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے چیف، جو برطانیہ کے محققین کے ساتھ شراکت دار ہیں، نے کہا کہ ٹرائلز نے امید افزا نتائج دکھائے ۔ادر پوناوالا نے انڈین میڈیا کو بتایا ہم ایک ہفتہ کے عرصہ میں انڈین ریگولیٹر کے پاس لائسنس ٹرائلز کے لیے درخواست دیں گے۔ جیسے ہی انھوں نے ہمیں اجازت دی، ہم انڈیا میں ویکسین کے ٹرائلز کا آغاز کر دیں گے۔ اس کے علاوہ ہم جلد ہی بڑے پیمانے پر ویکسین تیار کرنا شروع کردیں گے۔ایک ملین سے زیادہ تصدیق شدہ متاثرین کے ساتھ ، انڈیا میں امریکہ اور برازیل کے بعد دنیا میں متاثرین کی تیسری سب سے بڑی تعداد موجود ہے۔
0 Comments