Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

پاکستان کی آخری وارننگ رنگ لے آئی، ٹک ٹاک نے ایپ میں بڑی تبدیلی کردی

اسلام آباد : (جاگو پاکستان) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے نامناسب مواد سے متعلق فائنل نوٹس ملنے پر ٹک ٹاک نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ قانون کی پاسداری کرنا کمپنی کی اولین ترجیح ہے۔

معروف ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی جانب سے حتمی نوٹس کا جواب دیتے ہوئے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک کی اوّلین ترجیح قانون کی پاسداری کے ذریعے  ایپلیکیشن کے اندرونی ماحول کو محفوظ اور مثبت رکھنا ہے۔

ترجمان ٹک ٹاک کے مطابق کسی بھی غیرمناسب مواد (Content) کی بروقت شناخت اور  نظرثانی کے لئے متعدد ٹیکنالوجیز اور جدید حکمت عملی کا  نفاذ کیا جاتا ہے، تمام معاشرتی اقدار کی خلاف ورزی کرنے والے اکاونٹس پر پابندی لگادی جاتی ہے جبکہ  صارفین کومتعدد کنٹرولز، تجزیاتی سہولیات اور رازداری کے اختیارات فراہم کیے جاتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ  98.2 فیصد نا موزوں ویڈیوز کو بروقت شناخت کرکے شکایت موصول ہونے سے پہلے ہٹا دیا جاتا ہے، 2019   کے اعداد و شمار کے مطابق 3,700،000 سے زائد  غیر مناسب پاکستانی ویڈیوز کو نشر ہونے سے روکا جا چکا ہے اور متعلقہ حکّام کے ساتھ عملی مذاکرات کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے تاکہ پالیسیوں سے آگاہ کیا جا سکے۔

Post a Comment

0 Comments